رانا ثناءاللہ

ہماری کوشش ہے ملک بہتری کی طرف جائے اور عوام کو ریلیف ملے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ملک بہتری کی طرف جائے اور عوام کو ریلیف ملے، جس کے لئے مشکل فیصلوں کے ساتھ ٹھوس اقدامات بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معشیت کے لحاظ سے مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک کی خاطر ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے۔ ملک پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہ کرنے والا گروہ مسلط تھا، پونے چار سال تک یہ نااہل ٹولہ ملک پر مسلط رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑے فسادی اور فتنے کا ہم نے بڑا اچھا علاج کیا، اس علاج کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں ٹھہر نہیں سکا، اس فسادی ٹولے نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری کوشش ہے ملک اب بہتری کی طرف جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، ایسا ٹولہ جو ملک کی تباہی کیلئے آیا تھا اسے ہم نے ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو چاہیے قسط فوری جاری کر دے تاکہ مشکل حالات سے نکلا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا سپریم کورٹ میرے کیس کا سوموٹو نوٹس لے، جھوٹے کیس کی انکوائری اچھے انداز میں کی جائے، اتنا ظلم 74 سال میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا جتنا پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے