جاوید لطیف

ہمیں معلوم ہے عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کررہا ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہا ہے، عمران خان کے سہولت کاروں کا ہمیں پتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہے، جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے تمہارے سہولت کار تمہیں اب بھی کس امید میں رکھے ہوئے ہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان مسلح جتھے لے کر اسلام آباد آرہا ہے اور لاشیں گرانا چاہتا ہے کیونکہ اسے کہا گیا ہے کہ لاشیں گراؤ گے تو تھرڈ امپائر کی انگلی کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں تو پھر انہیں نظر بھی آنا چاہیے۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا تھا ایک بت کو تین اداروں نے مل کر تراشا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے