خرم دستگیر

ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینا حکومت کی جلدبازی تھی۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا اقدام حکومت نے جلد بازی میں کیا ہے۔ جو اچھا اقدام نہیں ہے کیونکہ پابندی لگانا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل لاہور میں کیا ہوا ہے قوم کو بھی بتایا جائے۔ حکومت نے پہلے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرکے اس کو کالعدم قرار دیا اور بعد میں اسی کے ساتھ مذاکرات کئے جارہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھی قوم کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ تحریک لبیک کے تین ایم پی ایز ہیں ان کا کیا کریں گے؟ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی کیا ضرورت تھی؟ حکومت نے عجلت میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے