نور عالم خان

ہمارے لیے نیب اور عدالتیں قابل احترام ہیں، نور عالم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے نیب اور عدالتیں قابل احترام ہیں۔ انہوں نے نیب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے ادارے کے سابقہ چئیرمین پر سنگین الزامات ہیں، سابقہ چئیرمین نیب ڈر کیوں رہے ہیں اگر وہ کلئیر ہیں تو کمیٹی میں پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قائم مقام چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر   چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ نیب سے ایسٹ ڈیکلریشن مانگی تو پلندہ بنا کر عدالت چلے گئے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نیب کو ایسٹ ڈیکلریشن مانگنا بُرا لگا لیکن یہ روز لوگوں کے کپڑے اتارتے ہیں، نیب کیلئے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا، لوگوں کو تھپڑ مارنا بھی آسان ہے، میں وہ نہیں کہ نیب پگڑی اچھالے یا ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا گال حاضر کر دوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے