جاوید لطیف

عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے، جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہاکہ آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنا افسوس ناک عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر 9 مٸی کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ہ ملک میں ایٹم بم کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گٸی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر جلا وطن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے