مولانا فضل الرحمن

ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔ جے یو آئی ف انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتی مگر اس کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔ یہ پہلی بار نہیں پی ٹی آئی کا وفد ان کی جماعت سے ملنے آیا ہو۔ وفد پہلے بھی کئی بار آیا ہے اور ہمیشہ عزت دی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے نتائج سے متعلق تحفظات ہیں، ان کے سامنے اچھے انداز میں اپنے تحفظات رکھے۔ دونوں میں 12 سال کا اختلاف رہا ہے اور ان کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں پی ٹی آئی اور ہم نے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی والوں کی جانب سے ہم سے گفتگو کرنے سے ایک ماحول تشکیل پایا ہے، جس میں مذاکرات ہوں اور مسئلے کا حل نکلے، سیاسی آدمی مذاکرات اور مسئلے کے حل کا انکار نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے