اسعد محمود

ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے، اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے جبکہ ہم ایک سال میں انقلاب برپا نہیں کرسکتے لیکن بہتر سے بہتر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ایس ڈی پی میں وہ منصوبے بھی شامل کئے ہیں جو صوبوں کی ذمہ داری تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اسلام یا شریعت کے خلاف ہر اقدام کی مخالفت کریں گے۔ چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہم اس کی مخالفت کرینگے، سود کے خاتمے کا تین دہائیوں سے مسئلہ چل رہا ہے، 22 سال تک یہ فیصلہ التوا میں رہا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے