مرتضی وہاب

سندھ حکومت کیجانب سے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ نئے مالی سال میں ٹیکس بھی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کابینہ  نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے اور کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 22-2021 کے لئے 1.477 ٹریلین روپے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے