سعید غنی

ہم الیکشن ہار بھی جائیں لیکن عوام کی خدمت جاری رہے گی، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن ہار بھی جائیں لیکن عوام کی خدمت جاری رہے گی۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری  نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں ہار سے خوف زدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و وزیر محنت سندھ سعید غنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  ہم بینظیر مزدور کارڈ لا رہے ہیں جس سے تعلیم اور صحت کی سہولیا ت میسر آئیں گی۔  ان کا کہنا ہے کہ ہمارا اولین مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ الیکشن ہار بھی جائیں لیکن پھر بھی عوام کی خدمت جاری رہے گی۔ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لئے اپنا کارڈ لانے کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جے یوآئی ف نے خیبرپختونخوا میں اچھا الیکشن لڑا، لو گو ں نے تحریک انصاف کو مسترد کردیاہے، سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونگے ، میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے