ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کرانے سے نہیں بھاگ رہے، جب آرڈر آئے گا الیکشن کرا دیں گے۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی ہے تو وہ ہمیں بتا دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، اس لیے سیکیورٹی ہٹا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واپس لاہور آئیں گے تو سیکیورٹی دوبارہ دینے کے معاملے پر نظر ثانی کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو بہت مہنگا پڑ رہا تھا، جس کے لیے کوئی اسپانسر نہیں مل رہا تھا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی سی بی سے معاہدہ ہو گیا ہے، بورڈ لائٹیں خرید لے گا، آئندہ کرائے پر لائٹس نہیں لی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کی کل تعداد کے بارے میں نہیں معلوم، لاہور میں گنجائش کم ہونے کے باعث گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو دیگر جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے