شہباز شریف

گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ نااہل وزیراعظم اور ان کی نالائق کابینہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی صنعت اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی مکمل بندش قوم کے لیے ایک اور بری خبر ہے۔  گزشتہ چند مہینوں سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بدانتظامی کی انتہا ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ ن لیگ نے ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں

بس

عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے