کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جاں بحق، 1270 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار دو سو  ستر (1270) افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 33 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12218 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 60363 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 29981 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1481 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18164 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 252719 ہوگئی ہے جب کہ 4183 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 162875 ہے اور 4994 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18919 اور ہلاکتیں 197 ہو چکی ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69164 اور 1980 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9369 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 279 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4929 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42401 ہے اور اب تک 483 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے