عارف علوی

صدر علوی کی وزیر قانون سے ملاقات، الیکشن سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر قانون سے ملاقات کی ہے جس میں الیکشن سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی۔ دونوں کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس ممیں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

دوران ملاقات صدر عارف علوی نے نگراں وزیر قانون سے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے