سعید غنی

کورونا خدشات پر اسکول نہ آنے والے بچوں کے خلاف اسکولز کاروائی نہیں کریں گے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو کورونا کے خدشہ کے باعث اسکول بھیجنا نہیں چاہتے تو اسکول بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ میں اضافہ کررہے ہیں۔ صوبہ سندھ پورے ملک میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے والا صوبہ ہے اور اس سلسلے میں وفاق کی جانب سے جو کٹس ملی ہیں وہ ٹیسٹ کے مقابلے 25 فیصد ہیں جبکہ 75 فیصد کٹس خود صوبہ سندھ نے اپنے وسائل سے منگوائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ یکم فروری سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل گئے ہیں، ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر تعلیمی اداروں میں کورونا کو پھیلنے سے روک سکیں گے۔ اگر کورونا وائرس بڑھتا ہے تو مجبوراً تعلیمی اداروں کو بند بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ۔ ہم نے امتحانات کے وقت کو ایک گھنٹہ کم کیا ہے اور امتحانی طریقہ کار کو تبدیل کیا ہے، بچوں اور والدین کی الجھن کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی ایک امتحانی ماڈل پیپر شائع کریں گے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ برسراقتدار جماعت پی ٹی آئی کے چیئرمین جو کہ کسی وجہ سے وزیر اعظم بن گئے ہیں، ان کے چول وزراء اور ارکان کواس ملک اور آئین چھو کر بھی نہیں گزرا۔ زرتاج گل صاحبہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ سندھ حکومت کی ریڈ لائن کا منصوبہ بائیو گیس سے بسیں چلانے کا ہے اور یہ خالصتاً سندھ حکومت کا منصوبہ ہے۔ گزشتہ 2 ماہ میں 5 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ایک رات میں 25 روپے کا اس کے علاوہ اضافہ، چینی، آٹا، ادویات، ڈالر، ایل این جی کرپشن سمیت دیگر مہنگائی سے عوام کا دھیان ہٹانے کی کوشش میں ہمارے نالائق اور نالائق سلیکٹیڈ وزیر اعظم مصروف ہیں۔ لیکن اب اس حکومت کے دن گنے جاچکیں ہیں اور جلد ہی عوام سے ان کی جان چھوٹنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے