فیصل مسجد

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کی فیصل مسجد سیل

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کی معروف فیصل مسجد کو سیل کردیا ہے جبکہ مسجد انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ملک کی مشہور ترین فیصل مسجد کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ناصرف فیصل مسجد کو سیل کر دیا بلکہ مسجد انتظامیہ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

دوسری جانب صدر عارف علوی نے عیدالاضحی کے موقع پر فیصل مسجد اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا، وزارت صحت اور مذہبی امور کو بھی نقول ارسال کی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے