قادر مندوخیل

کوئی ایساعمل جس سے معاشرے میں خوف پھیلے وہ دہشتگردی ہے، قادر مندوخیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل   نے  وزیر داخلہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کوخبردارکرتا ہوں تمہیں سکھر جیل میں ڈالوں گا، کوئی ایساعمل جس سے معاشرے میں خوف پھیلے وہ دہشتگردی ہے، عدالتوں پر اعتماد ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما قادر مندوخیل نے جاری بیان میں کہاکہ  پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا، سپریم کورٹ کےآرڈر پر 2 ایم این ایز گرفتار ہو چکے ہیں۔ قادر مندوخیل نے یہ بھی بتایا کہ  تمام کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اسلام آباد پولیس اب بھی شیخ رشید کی ہدایت پرکام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ قادر مندوخیل نے جاری بیان میں مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں مسترد کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 169 ممبرز پورے ہیں، 3 بھی پورے کرلیں گے، یہ اب بچیں گے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے