شہباز شریف

کلثوم نواز ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں، انہوں نے اپنی زندگی میں انتہائی سخت حالات کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کلثوم نواز ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں، باوقار اور نرم گفتار کلثوم نواز نے ہر کردار کو کمال کے ساتھ نبھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ جس لمحے کوئی ان سے بات کرتا، وہ ان کے پیار سے مغلوب ہو جاتا جبکہ ضرورت کے وقت وہ جمہوریت اور آئین کے لیے کھڑی ہوئیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دعا کی کہ ان کی روح کو سکون ملے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے