شہباز شریف

شدید بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے وزیراعظم کی ہنگامی ہدایات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے ہنگامی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات دیدیں ہیں۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے متاثرین کو عارضی پناہ گاہیں اور خوراک فراہم کی جائے۔ ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے میڈیکل ٹیمیں متحرک کی جائیں۔ وزیراعظم نے کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں کے باعث ہونے والی اموات پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے