یوسف رضا گیلانی

کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں بریفنگ دیتے ہوئی کہی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں بریفنگ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی بریفنگ میں درجنوں ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج “یوم الحاق پاکستان” منائیں گے۔ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے الحاق پاکستان کے لیے قرارداد منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے