آغا سراج درانی

کشمیر میں شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ نے بہت خدمت کی ہے۔ آغا سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جتنی خدمت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہر جماعت چاہتی ہے کہ وہ کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں کرے لیکن کشمیریوں کے لئے سب سے زیادہ خدمات پیپلزپارٹی نے کی ہیں۔

آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ مرتضی وہاب قانون کے مطابق کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بنے گا۔ ان کے پاس صلاحیت ہے، نوجوان ہے، پرجوش ہے تو وہ ایڈمنسٹریٹر بن سکتا ہے۔ مرتضی وہاب بیریسٹر ہے، میرے خیال میں اسے کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے