آصف زرداری

کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا ناانصافی اور معاشی استحصال ہے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کسانوں کو ان کی محنت کا پھل نہ دے کر کسانوں کے ساتھ بدترین ناانصافی اور ان کا معاشی استحصال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ پیپلزپارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی، پیپلز پارٹی کسانوں کو اپنی فصلوں کو مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ زرعی طور پر مضبوط پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے، کسان ٹریکٹر مارچ کا مقصد کسانوں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح کسانوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے