کراچی

کراچی میں بجلی کی بحالی کے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کا اہم بیان

کراچی (پاک صحافت) ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشتر حصوں میں بجلی بحالی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلدیہ، بلوچ کالونی، جیکب لائن، کورنگی، قیوم آباد کے علاقوں میں بجلی کی بحالی جاری ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، کراچی شہر کا 90 فیصد حصہ اب بھی بجلی سے محروم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سسٹم کا استحکام برقرا رکھنے کیلئے بحالی کا عمل بتدریج کیا جا رہا ہے، آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشتر حصوں میں بجلی بحالی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی بحالی کیلئے این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہیں، شہر میں بجلی کی مکمل بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے