خرم دستگیر

کوشش کررہے کہ طے کردہ ڈیڈلائن سے قبل برقی رو بحال کردی جائے۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں ہے کہ طے کردہ ڈیڈلائن سے قبل برقی رو بحال کردی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے کریک ڈاون کو کئی گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مکمل بحالی ممکن نہ ہوسکی، وزیر توانائی خرم دستگیر نے اس حوالے سے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔ قومی گرڈ میں آج صبح ساڑھے 7 بجے ہونے والی خرابی کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر بجلی کے تعطل کا کا شکار ہوا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک گیر کریک ڈاون پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کار کمپنیز کو بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے، واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش کررہے ہیں ہے کہ طے کردہ ڈیڈلائن سے قبل برقی رو بحال کردی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے