مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی دوبارہ روشنیوں اور بین الاقوامی مقابلوں کا شہر بن چکا ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کوششوں سے کراچی دوبارہ روشنیوں اور بین الاقوامی مقابلوں کا شہر بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے زبردست کھیل پیش کرکے میچ جیتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سندھ میں انگلینڈ کی ٹیم کی زبردست میزبانی کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے