بلاول بھٹو

اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے جو مغربی ممالک میں نظر آتی ہے۔ وزیر خارجہ

لندن (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے جو کئی مغربی ممالک میں نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے ”تہذیبوں کے اتحاد“ (یو این اے او سی) کے اعلیٰ نمائندے میگوئل موراتینوس سے ملاقات کی۔ انہوں نے میگوئل موراتینوس سے ”تہذیبوں کے اتحاد“ کے کام اور تعاون کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔ ملاقات میں بین المذاہب مکالمے کو تقویت دینے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے، عقیدے کی بنیاد پر عدم برداشت کے خلاف اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے جو کئی مغربی ممالک میں نظر آتی ہے لیکن اس کا خوفناک مظہر ہندوستان میں ہے۔ وزیر خارجہ نے ”تہذیبوں کے اتحاد“ پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا، تعصب اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے اور خیالات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے