وقار مہدی

کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے۔ وقار مہدی

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما وقار مہدی کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کرسکے، گورنر سندھ تقسیم کی سیاست ختم کرنے کے بجائے اضافے کا سبب بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے سندھ میں اپنے گورنر کا جلد انتخاب کرے، جب تک ن لیگ گورنر سندھ کا انتخاب نہیں کرتی، کامران ٹیسوری کو چھٹیوں پر چلے جانا چاہیے۔

وقار مہدی نے کہا کہ کامران ٹیسوری کی عدم موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی گورنر کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے