شہباز شریف

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کو ٹیلیفون، عید کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کو ٹیلیفون کرکے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عید پر ملائیشیا کے عوام کیلئے بھی مبارکباد اور خیر سگالی کا پیغام دیا اور امید ظاہر کی کہ رمضان کی برکتیں امت مسلمہ کیلئے امن و خوشحالی کا باعث بنیں گی۔ وزیراعظم نے پاک۔ ملائیشیا تعلقات کے فروغ کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے انور ابراہیم کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی عوام ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے دورے کے منتظر رہیں گے۔ انور ابراہیم نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور جلد پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال کی لازوال شاعری کا ملائیشین زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے، اس کا اجراء ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر ان سے کروایا جائے گا۔

شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی وفد کو بھی پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان بھی اپنا ایک تجارتی وفد جلد ملائیشیا بھیجے گا، وفد کا دورہ پاکستان سے ملائیشیا گوشت کی برآمد کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے