عمر خطاب شیرانی

ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاسی شخصیت نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

ڈی آئی خان (پاک صحافت) ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے رہنما کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کرکے قتل کردیا ہے۔ عمر خطاب شیرانی کو ان کے گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر خطاب شیرانی ماڈل ٹاؤن میں اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی رہنما کو گھر کے نزدیک قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، مسلح افراد کی فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی نے افسوسناک واقعے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیٰل خان کے صدر اور نامزد امیدوار برائے تحصیل مئیر عمر خطاب شیرانی کو گذشتہ شب اس وقت شہید کیا گیا جب وہ انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے