مراد علی شاہ

سندھ میں یومیہ 2 لاکھ ویکسین کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) کورونا ویکسینیشن سے متعلق ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں  یومیہ 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، تاہم ہم دو لاکھ ویکسین یومیہ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔   اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی کوویڈ-19 کی صورتحال پر اچھی کوآرڈینیشن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ممبران کے ساتھ وزیراعظم کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی)کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں  ویڈیو لنک کے ذریعے  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارا خان، سیکریٹریز، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں 10.22 فیصد کیسز ہیں اور حیدرآباد میں 9.21 فیصد کیسز ہیں جبکہ باقی شہروں میں 3.68 فیصد کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں پورے ہفتے میں 22 فیصد کیسز رہے، ضلع وسطی اور جنوبی میں 10،10 فیصد کیسز رہے۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 30 دنوں میں 361 اموات ہوئیں، جن میں 228 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے