ڈی آئی خان، فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان (پاک صحافت) ڈی آئی خان کے علاقے مورگہ حسن خیل میں فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی دین محمد الیکشن ڈیوٹی سے واپس آ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نےفائرنگ کر دی، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ان افراد کا تعاقب کیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ شہید اے ایس آئی دین محمد کی میت اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس اور علاقہ مکینوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے نئے مطالبات اور انکے اثرات پر بریفنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے