ریلی

فلسطین میں پر امن ریلی بھی نہیں کر سکتے شہری

الخلیل {پاک صحافت} فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی آمد کے خلاف نکالی گئی ایک فلسطینی ریلی پر قابض فوج نےطاقت کو وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نے تاریخی علاقے سوسیا کا دورہ کیا جس کے خلاف فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کی پرامن احتجاجی ریلی پر قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ، صوتی بموں اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ریلی میں غیرملکی مندوبین، سماجی کارکن، قومی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی سوسیا کے مقام سے شروع ہوئی جس کے بعد اس میں کئی دوسرے مقامات سے بھی ریلیاں شامل ہوتی گئیں۔ مظاہرین نے اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسی، فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے،مکانات مسماری اور قابض فوج کے ظلم وتشدد کے خلاف نعرے لگائے۔
 

یہ بھی پڑھیں

مصری تجزیہ نگار

ایران جنگ نہیں چاہتا، اس نے ڈیٹرنس پیدا کیا۔ مصری تجزیہ کار

(پاک صحافت) ایک مصری تجزیہ نگار نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی تعزیری کارروائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے