چینی

چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب چینی، آٹا اور گھی جیسے انتہائی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوگا۔ چینی 68 کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔ 20 کلو کا تھیلا 950 روپے کردیا گیا ہے۔

اسٹورز پر 170 روپے فی کلو ملنے والا گھی 260 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کینیا سے درآمدات کیلئے دستاویز کی تصدیق کی فیس کی چھوٹ بھی منظور کرلی گئی ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خورد و نوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ اشیائے ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے