فلم ہیرا پھیری 3 کے منتظر مداحوں کے لیے اچھی خبر

(پاک صحافت) فلم ہیرا پھیری 3 کا انتظار کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس فلم سیریز کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ اکشے کمار بھی ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکار کارتک آریان اس فلم میں کام کریں گے۔ اکشے کمار نے بھی اس موقع پر تصدیق کی تھی کہ وہ اسکرپٹ سے مطمئن نہ ہونے کے باعث ہیرا پھیری 3 میں کام نہیں کررہے۔

واضح رہے کہ پاریش راول، سنیل شیٹی اور اکشے کمار نے فلم کی عکسبندی کا آغاز کیا ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ فلم کی ہدایات انیس بزمی دیں گے مگر اب ان کی جگہ فرہاد سامجی کی خدمات ڈائریکشن کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔ البتہ فلم کی دیگر کاسٹ کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں جبکہ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے