ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی سربراہی اور میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افغان امن کانفرنس کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے متعلق شیڈول امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ 17 جولائی سے ہونے والی کانفرنس عیدالاضحی کے بعد تک ملتوی کی گئی، کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

افغانستان کے حوالے سے کانفرنس کل دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہونا تھی، جو 3 روز تک جاری رہنا تھی۔ افغان حکومت کی درخواست پر بلائی گئی کانفرنس میں پاکستان نے مختلف افغان رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔ کانفرنس میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے