خواجہ آصف

سپریم کورٹ کے ججز نے اپنی مراعات لینے کیلئے استعفے دیے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے اپنی مراعات لینے کیلئے استعفے دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے جو الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا وہ ان کے پارٹی الیکشن پر منحصر تھا، ان کے الیکشن میں کتنے افراد موجود تھے؟ ایک سال قبل پارٹی میں شامل میں ہونے والے شخص کو پارٹی کے لیے چنا گیا، یہ جو دلیلیں دے رہے ہیں انہیں جنرل الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہے، یہ صرف فتح کی صورت میں الیکشن قبول کرنے کے عادی ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ بند گلی میں آچکے ہیں جہاں انہیں راستہ نظر نہیں آ رہا، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مختلف سیاسی پارٹیوں کے تنازعے رہے ہیں ، 9 مئی کو جو انہوں نے کیا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، الیکشن سے فرار ہونے کے لیے تیاری پکڑ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین نے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی، وہ کہتے ہیں کہ ہم کھمبے کو بھی کھڑا کریں گے تو وہ بھی جیت جائے گا تو کھمبے کو ہی انتخابی نشان رکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز نے اپنی مراعات لینے کے استعفے دیے، کل ایک جج نے استعفے دیا اس کی بڑی تعریف کر رہے ہیں، جو چیزیں انہیں اچھی لگتی ہیں اسے تسلیم کرتے ہیں، پارٹیوں کے الیکشن جو ہوتے ہیں ان کی لائیو کوریج ہوتی ہے۔ انہیں عدلیہ پر یقین ہے تو فیصلے کا انتظار کریں، 8 فروری کو 100 فیصد الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے