چوہدری سرور

چوہدری سرور کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان

لاہور (پاک صحافت) سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، وہ بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے، وہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ممکنہ طور پر عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل ان کی ن لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی، اس خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے