اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کیجانب سے اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراو کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراو کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل عمران خان کی حمایت کرنے اور پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پیپلزپارٹی پنجاب نے سینئر قانون دان اور پارٹی کے بانی رہنما اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رانا فاروق سعید نے کہا کہ یہ کارروائی اعتزاز احسن کی جانب سے عمران خان کی مسلسل حمایت اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر کی جارہی ہے۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کا مزید کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی سے نکالنے کی متفقہ قرارداد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جارہی ہے جبکہ اتوار کے روز اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے