احسن اقبال

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی 2 ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدات میں پاکستان کا حصہ محض 3 ارب ڈالر ہے پاکستانی حکومت کی خواہش ہے کہ ہم اپنی بزنس کمیونٹی کو متحرک کریں۔ ان برآمدات کو 3 ارب سے 30 ارب تک لے جائیں۔

احسن اقبال نے زراعت و صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے پاکستان میں چینی کمپنیز کی آمد کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے