مریم اورنگزیب

ملک پر تین سال سے جھوٹا اے ٹی ایمز ٹولہ مسلط ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک پر تین سال سے جھوٹا اے ٹی ایمز ٹولہ مسلط ہے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو  ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ قرار دیتے ہوئے نااہل ترین حکومت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی گئی، آئی ایم ایف کا پروگرام فیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک ہی بیانیہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن کے بعد ایک تماشہ جاری ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانے کے لیے ن سے ش نکلنے کی کہانیاں سنائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے