ناصر حسین شاہ

پیپلزپارٹی پورے سندھ سے کلین سوئپ کررہی ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پورے سندھ سے کلین سوئپ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک میئر جیالے ہیں، ایم کیو ایم کی صورتحال بہت زیادہ پریشان کن ہے۔ آج کے جلسے سے بھی ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں ہوگا، ایم کیو ایم نے اپنے ہی مینڈیٹ کا استحصال کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں ہوگا، شہبازشریف مدمقابل ہوتے تو ہمارا مقابلہ سخت ہوتا، مصطفی کمال انتخابات کے دن صبح بائیکاٹ کردیں گے، لگتا ہے کہ پوری ایم کیو ایم ہی بائیکاٹ کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے پی پی اور پی ٹی آئی والوں سے جھگڑے کر رہے ہیں، ایم کیو ایم ہار کے خوف سے ایسی حرکتیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم ایک سیٹ پر بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ جماعت اسلامی کچھ نشستیں نکال لے گی، 8 فروری کو پیپلزپارٹی بڑا سر پرائز دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے