رانا ثناءاللہ

پیپلزپارٹی اپوزیشن اتحاد سے خود نکلی ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے خود ہی نکلی ہے جبکہ کسی نے اسے اپوزیشن اتحاد سے باہر نہیں نکالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ پی پی پی کو پی ڈی ایم سے کسی نے نکالا ہے۔ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو کسی نے پاکستان ڈیموکریٹک اتحاد سے نہیں نکالا بلکہ وہ خود ہی نکل گئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم سے نکلے ہیں مگر حکومت کے اتحادی نہیں بنے، پارلیمنٹ کے اندر ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم قائدین ایک بار پھر اپوزیشن اتحاد کو دوبارہ متحرک کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے