پی ڈی ایم اجلاس

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی سربراہی مسلم لیگ ن کرے گی جبکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے علاوہ دیگر جماعتیں اس اجلاس میں شریک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مسلم لیگ ن کی میزبانی میں ن لیگ سیکٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ اے این پی اور پی پی کی واپسی کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے اور وہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی پر موقف واضح کریں گے، جب کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے