پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

اسلام  آباد (پاک صحافت) موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک  بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی  آئندہ جلسہ  شہر قائد کراچی میں ہوگا، جس سے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے  صوبائی وزیر سعید غنی نے   میڈیا سے گفتگو کے دوران جلسوں سے متعلق تفصیلات کے بتائیں۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آئینی و جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا ہے اورعدلیہ اور اسٹبلشمنٹ نے آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عمران خان سے محب وطن کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔ سعید غنی کاکہنا ہے کہ عمران خان کی نظر میں 70 فیصد ووٹرز نےجن کو ووٹ دیا وہ غدار ہے جبکہ ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے