مہنگائی

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی بھی عروج پر پہنچ گئی، عوام پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوگئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادرہ شماریات کی جانب سے پیش کی گئی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی۔ یاد رہے کہ حالیہ ہفتے میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا اور ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 8 پیسے مہنگی ہوئی اور ایک ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے مٹن ، بیف ، دال چنا ، دال مسور ، دودھ ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔ مہنگائی کے باعث عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے