بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم توڑنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) توڑنے والوں کا بے نقاب کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ استعفے دیں گے اور نہ ہی پی ڈی ایم چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی  کا اجلاس ہوا ۔ جس کے دوران کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے۔پی ڈی ایم ہم نے بنائی ہم کیوں چھوڑیں۔ اس موقع پر ارکان نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو فوری طور پر نہ چھوڑا جائے، جو پی ڈی ایم توڑنا چاہتے ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے۔

واضح رہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی  کے اجلاس میں  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مستقبل میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غورکیاگیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاوس میں پی پی سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کاشوکاز نوٹس بھی  زیربحث آیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے