سرفراز بگٹی

اسمگلنگ ناقابل قبول، فوجی اہلکار ملوث ہوئے تو کورٹ مارشل ہوگا۔ وزیرِ داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ ناقابل قبول، فوجی اہلکار ملوث ہوئے تو کورٹ مارشل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ریاست غیرقانونی کام، حوالہ ہنڈی پر سختی سے نمٹے گی، اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں پر ہو رہی تھی اور اس حوالے سے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوں گے ان کا کورٹ مارشل ہوگا۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی، ہم نے ایک ماہ میں اسمگلنگ کے خلاف کوششیں کیں، قانونی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اب تک کی کارروائیوں میں 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول میں ملاوٹ اور مقدار میں کمی پر پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تمام صوبوں کا فوڈ کے حوالے سے ایک ڈیٹا اکٹھا کیا ہے یہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پتہ لگے کہ خوراک کی کتنی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی کی اسمگلنگ پر بھی ٹریک ریکارڈ کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ہم نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ہم نے اب تک 2200 میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ روکی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے