پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما کا جہانگیرترین کی حمایت میں دوٹوک اعلان

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جہانگیرترین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اکثر اراکین کو تحریک انصاف میں وہی لائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے جہانگیرترین کی حمایت میں دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین جس طرف لے کر جائیں گے ہم ان کے ساتھ رہیں گے کیونکہ پنجاب میں حکومت بنانے کا پورا کریڈٹ جہانگیرترین کو جاتا ہے اور ہم ان کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم لغاری کا مزید کہنا ہے کہ اگر جہانگیرترین کی محنت نہ ہوتی تو آج پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی۔ انہوں نے 23 ممبران لائے۔ جہانگیرترین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل برداشت نہیں۔ ان کے اکاونٹس بھی منجمد کردئے ہیں جبکہ اب تک کوئی ایف آئی آر بھی سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے