سلیم مانڈوی والا

پی پی رہنما کیجانب سے نیب چیئرمین کو وزیرخزانہ بنانے کی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہئے کہ وہ نیب چیئرمین جاوید اقبال کو وزیر خزانہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے پر پارلیمان پر ہی دباو ڈالا جارہا ہے۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی اس وقت دباو میں ہیں۔

رہنما پی پی سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ اگر موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کو دوبارہ نوکری پر لگادیا گیا تو پاکستان کی معیشت بیٹھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شخصیات کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کہتے ہیں کہ نیب چیئرمین کو طلب نہ کریں اسے چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے