نواز شریف

ہماری جدوجہد چند سیٹیں نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کیلئے ہے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد چند سیٹوں کے لئے نہیں بلکہ آئین شکنوں سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن کی 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ پی ٹی آئی کی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں، ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟

نواز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پستے عوام، آٹا، چینی، گھی اور دواؤں کے لئے ٹھوکریں کھاتے لوگ، پی ٹی آئی سے نجات کے لئے گلی گلی دہائی دیتی خلقِ خدا، مسلم لیگ ن کے پُرجوش تاریخی جلسے اور حکومتی سربراہوں کا خالی کرسیوں سے خطاب نے عوام کی آنکھوں کھول دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے