سراج الحق

پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں پاکستان تیس سال پیچھے چلا گیا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے تین سال میں پاکستان گزشتہ تیس سال سے بھی پیچھے چلا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ حکومت بولتی ہے لہٰذا میڈیا پر اتھارٹی کے قیام کے بجائے حکومت کو جھوٹ سے روکنے کے لیے ایک اتھارٹی کا قیام وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ حکومت مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تین سال میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں سو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا، ادویات کی قیمتیں تیرہ بار بڑھیں، پیٹرول 95 روپے سے 123 کا لیٹر، بجلی گیس کے نرخ اکثریت کی پہنچ سے باہر جبکہ ملکی قرضہ 47 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ اب پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے